21 ستمبر 2014 - 01:13
داعش کے خلاف امريکي عزائم پر ايران کو بھروسہ نہيں

اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے کہا ہے کہ داعش کا مقابلہ کرنے کے لئے ايران کو امريکہ کےعزائم پر بھروسہ نہيں ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے امريکي چينل پي بي ايس سے انٹرويو ميں اس سوال کے جواب ميں کہ کيوں صدر ڈاکٹر روحاني نے داعش کا مقابلہ کرنے ميں تعاون کے لئے امريکي حکومت کي تجويز مسترد کردي ہے کہا کہ اس کي وجہ يہ ہے کہ تہران ابھي تک اس نتيجے پر نہيں پہنچا ہے کہ امريکہ داعش کا مقابلہ کرنے ميں پوري طرح سے سنجيدہ ہے –

محمد جواد ظريف نے کہا کہ تہران داعش کا مقابلہ کرنے کےلئے عراقي حکومت اور عراقي کردستان سے تعاون کررہا ہے تاہم ايران عراق ميں ہرطرح کي فوجي کارروائي کرنے کا مخا لف ہے –

انہوں نے بعض ممالک کي جانب سے دہشت گردگروہوں کو مالي اور اسلحہ جاتي مدد دينے پر تنقيد کي اور کہا کہ دہشت گردوں کےلئے ہر طرح کي امداد بند کرني چاہيئے –

وزيرخارجہ جواد ظريف نے شام ميں مسلح گروہوں کو اسلحہ جاتي امداد فراہم کرنے پر مبني امريکي منصوبوں پر کڑي نکتہ چيني کي اور کہا کہ اگر امريکہ نے شام ميں وفاقي حکومت کو کمزور کرنے کي کوشش کي تو دہشت گردوں کو اپنا دائرہ وسيع تر کرنے کے لئے ايک اور موقع مل جائے گا-
.......

/169